گھریلو صارفین کو ناشتے اورکھانے کے اوقات میں گیس ملے گی، سوئی ناردرن گیس


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کو ناشتے، دوپہر اوررات کے کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایم ڈی سوئی ناردرن گیس علی جے ہمدانی نے بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں آر ایل این جی مہنگی ہونے کی وجہ سے اس بار زیادہ گیس نہیں خریدی جا سکی۔ یوکرین اور روس جنگ کی وجہ سے گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو صبح 6 بجے سے سے 9بجے ، دوپہر 12سے 2 اور شام کو 6 سے رات 9بجے تک گیس ملے گی۔لو پریشر والے علاقوں میں ایل پی جی سلنڈر فراہم کر رہے ہیں۔ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی جارہی ہے۔گیس بحران کی وجہ سے نئے کنکشن پر پابندی عائد ہے۔گھریلو صارفین کو 121 روپے جبکہ کمرشل صارفین کو 450 روپے ایم ایم بی ٹو ہو فیس فراہم کر رہے ہیں۔
ایم ڈی سوئی ناردرن نے مزید کہا کہ سوئی ناردرن 950 روپے میں خرید رہی ہے۔گیس چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے ہیں۔اربوں روپے کی گیس چوری پکڑی ہے اور کمپریسر لگا کر گیس استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔شمالی علاقوں میں ائیر مکس پلانٹس کے ذریعے گیس فراہم کریں گے۔اولین ترجیحات میں انڈسٹری اور گھریلو صارفین شامل ہیں۔اوگرا اور حکومت کی اجازت ملتے ہی نئے گیس کنکشن فراہم کر دیے جائیں گے۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

7 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

20 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

23 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

32 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

44 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

50 mins ago