وزیراعظم پاکستان اور وزیراعظم آزاد کشمیر میں تکرار


منگلا(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی منگلا میں تقریر کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ تکرار ہوگئی۔وزیراعظم شہباز شریف منگلا میں ڈیم کے یونٹ 5 اور 6 کی ریفربشمنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پرخطاب کررہے تھے کہ کوہستان میں بجلی منصوبے کا اعلان کرنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ تکرار ہو گئی۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم کی تقریر کے دوران بولنے کی کوشش کی، جس پر شہباز شریف نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں، بعد میں بات کریں گے، تاہم وزیراعظم آزاد کشمیر خاموش نہ ہوئے۔
دونوں وزرائے اعظم کے مابین تکرار کی ویڈیوز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے منع کرنے کے باوجودوزیراعظم آزاد کشمیر خاموش نہ ہوئے اور انہوں نے احتجاجاً اپنی بات جاری رکھنے کی کوشش کی، جس پر شہباز شریف نے انہیں دوبارہ کہا کہ ’’بات کریں گے آپ سے‘‘۔
شہباز شریف نے اپنی تقریر دوبارہ شروع کی تو وزیراعظم آزاد کشمیر پھر بول پڑے، جس پر شہباز شریف نے انہیں کہا کہ ’’پلیز، میری بات سنیں، آزاد کشمیر کے لیے ، آپ سے بات کریں گے، وزیراعظم صاحب، آپ بیٹھیں، آپ سے بات کریں گے‘‘۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر کے دوران نام لیے بغیر پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’تعمیر و ترقی عمل سے ہوتی ہے، نعروں سے اور دھرنوں سے نہیں ہوتی، اور خرابی سے نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکا م پیدا نہیں ہوگا، ترقی اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکتی۔ اس لیے نعرے نہ لگائیں بلکہ اپنے عمل سے قوم پر اپنی کارکردگی ثابت کریں ‘‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ملکی ترقی اور سیاسی استحکام کے لیے ہم سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ اپنے اختلافات سے بالاتر ہوکر، اپنی ذاتی پسند، ناپسند سے بلند ہوکر ہمیں پاکستان کی خدمت کرنی ہوگی، کیوں کہ یہی وہ واحد طریقہ ہے جس کے ذریعے ہم پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں اور کشکول توڑ سکتے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا نام لے کر کوہستان کے لیے بجلی منصونے کا اعلان کرنا چاہا تو وزیراعظم آزاد کشمیر نے احتجاج کھڑے ہو کر بولنے کی کوشش کی، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ٹوکتے ہوئے خاموش رہنے، بعد میں بات کرنے اور بیٹھ جانے کا کہا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

16 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

17 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

17 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

17 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

18 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

18 hours ago