’دیس میں نکلا ہوگا چاند‘ کی چائلڈ اسٹار ہنسیکا موٹوانی رشتۂ ازدواج میں منسلک


ممبئی(قدرت روزنامہ)ماضی کے مشہور بھارتی ٹی وی ڈرامے ’دیس میں نکلا ہوگا چاند‘ کی چائلڈ اسٹار ہنسیکا موٹوانی اپنے دوست اور بزنس پارٹنر سہیل کتھور کے ساتھ گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔اداکارہ کی شادی کی شاندار تقریب راجستھان کے شہر جے پور میں واقع منڈوٹا فورٹ اینڈ پیلس میں منعقد کی گئی۔ اس سے قبل ان کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ ہلدی اُبٹن اور سنگیت کیے مختلف فکشنز سے شروع ہوگیا تھا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ان تقاریب سے ہنسیکا اور سہیل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
شادی کی وائرل تصاویر میں ہنسیکا کو سرخ عروسی جوڑے میں میچنگ جوڑے اور سنہری روایتی زیورات میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ سہیل آئیوری رنگ کی شیروانی میں ملبوس نظر آئے۔

وائرل ہونے والی ایک تصویر میں سہیل کو ہنسیکا کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں انہیں منڈپ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

جبکہ ان کی ہلدی کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اس تقریب کے لیے دلہا اور دلہن نے ایک جیسے ملبوسات کا انتخاب کیا، دونو ہی سفید لباس پر زرد پھولوں کے پرنٹ میں نظر آئے۔
سنگیت کی تقریب میں ہنسیکا گلابی لہنگے میں جاذب نظر آئیں اور سہیل نے کالی شیروانی کا انتخاب کیا۔جبکہ صوفی نائٹ میں دونوں نے بادامی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ہنسیکا مغلائی انداز میں تیار نظر آئیں۔
واضح رہے کہ سہیل کتھوریا نے ہنسیکا کو گزشتہ ماہ پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے پرپوز کیا تھا۔

Recent Posts

انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی فلم میں آفر سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلمساز کرن جوہر…

9 mins ago

بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ممبئ(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی خاتون رہنما سشما…

21 mins ago

سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد 5مئی کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد اتوار کو پاکستان پہنچے…

29 mins ago

مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف…

37 mins ago

ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر…

48 mins ago

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف…

59 mins ago