الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی

اسلا آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کاروائی شروع کردی گئی . تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کو پارٹی چئیرمین شپ سے ہٹانے کی کاروائی

شروع کردی گئی ہے .

نجی ٹی وی سماء کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس جاری کردیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے پارٹی چئیرمین شپ کیس 13 دسمبر کو مقرر کردیا ہے . واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر 19 ستمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا . الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قرار دے دیا ہے . الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دے دی گئی ہے . مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن رانجھا اور دیگر ایم این ایز نے اسپیکر قومی اسمبلی کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس 4 جولائی کو جمع کروایا تھا . ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانے سے وصول تحائف کو فروخت کیا اور گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا . عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف کی خریداری کو دانستہ طور پر چھپایا .

. .

متعلقہ خبریں