پی ڈی ایم پرویز الہٰی کونامزد نہ کرتی تو عمران خان کبھی وزیراعلی نہ بناتے، چوہدری سالک کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ(ق)کے رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پرویز الہٰیکونامزد نہ کرتی تو عمران خان کبھی وزیراعلیٰ نہ بناتے . ایک بیان میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہاکہ پی ڈی ایم کا ساتھ دینا(ق)لیگ کا اندرونی فیصلہ تھا، چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی نے پارلیمانی ممبران کی مشاورت کے بعد فیصلہ لیا تھا، فیصلے کے تحت پرویز الہٰیکو پی ڈی ایم نے وزیر اعلیٰ کیلئے منتخب کرنا تھا .

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پرویز الہٰی کونامزد نہ کرتی تو عمران خان کبھی وزیراعلیٰ نہ بناتے، چوہدری شجاعت نے پی ڈی ایم کو دی گئی زبان پوری کرنے کا کہا تھا .

. .

متعلقہ خبریں