مفتاح کا الیکشن میں ووٹ دینے کے وعدے پر ‘چلی ملی’ سے متعلق شکایت دور کرنے کا عہد

(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسمٰعیل نے آئندہ الیکشن میں ان کی جماعت کو ووٹ دینے کے وعدے پر بچوں کی پسندیدہ جیلی ‘چِلی مِلی’ کے معیار سے متعلق شکایت دور کرنے کا عہد کرلیا۔

ہوا کچھ یوں کہ 2 روز قبل اسامہ لالی نامی ٹوئٹر صارف نے مفتاح اسمٰعیل کے خاندانی کاروبار کی مقبول جیلی ‘چلی ملی’ سے متعلق ٹوئٹ کی تھی۔

اپنی ٹوئٹ میں اسامہ نامی صارف نے لکھا تھا کہ ‘چلی ملی اب جوسی کیوں نہیں رہی؟ ہمیشہ اتنی سوکھی اور مری ہوئی ہوتی ہے ایسا لگتا ہے کہ چلی ملی ڈرائی فروٹ کھا رہے ہوں’۔

گزشتہ روز مذکورہ ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ ‘میں انہیں کہوں گا کہ چلی ملی کو مزید جوسی بنائیں لیکن برائے مہربانی مجھ سے وعدہ کریں کہ آئندہ الیکشن میں آپ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے’۔

مفتاح اسمٰعیل کی حالیہ ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی، کسی نے ان کی حمایت کی تو کچھ نے شدید تنقید جبکہ کئی صارفین نے دیگر مصنوعات کو بھی بہتر بنانے کا مطالبہ کردیا اور دیگر انہیں مختلف تجاویز بھی دیں۔

فریحہ نامی صارف نے لکھا کہ ‘جہاز سے گھروں پر چلی ملی گروائیں میرا ووٹ آپ کا’۔

جاسر شہباز نے لکھا کہ ‘مفتاح بھائی کوکو مو کا بھی کچھ کریں، ایک، 2 میں تو چاکلیٹ نکلتی ہی نہیں’۔

روبز نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ‘لیز کا بھی کچھ کریں اس میں صرف ہوا بھری ہوتی ہے’۔

اوشاز نامی ٹوئٹر ہینڈل نے کہا کہ ‘میں اگلے الیکشن میں آپ کے لیے سوشل میڈیا مہم چلاؤں گا اگر آپ نٹیلا کی قیمتوں میں کمی اور ایک پیکٹ میں کوکو مو کی تعداد بڑھانے پر رضامند ہوں’۔

محمد عدیل نے لکھا کہ ‘بریانی سے بات اب چلی ملی پر آگئی ہے، حالات واقعی نازک ہیں’۔

Recent Posts

کوئٹہ، واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی…

4 mins ago

مشکے،گورنمنٹ پرائمری سکول میں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

آواران(قدرت روزنامہ)ضلع آواران کے تحصیل مشکے گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول کی بلڈنگ نہ ہو نے کی…

10 mins ago

کراچی ائیر پورٹ پرسفر سے روک کرہمارے ساتھ ناقابل بیان سلوک کیا گیا،ماہ رنگ بلوچ

کراچی(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے منگل کے روز کراچی…

16 mins ago

کوئٹہ، کراچی دھماکے کیخلاف احتجاج ،دشمن پاک چین دوستی کو خراب کرنا چاہتے ہیں، سول سوسائٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی نے کراچی دھما کے کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ…

26 mins ago

حکومت بچوں کو Oxford بھیج رہی ہے، دشمن ان کو خود کش بنا رہے ہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی باگ ڈور جب…

31 mins ago

پانچ آئی پی پیز نے کنٹریکٹ ختم کرنے کی دستاویزات پر دستخط کردیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تازہ ترین منظرنامے کے مطابق آئی پی پیز نے بجلی خریدنے کے معاہدوں…

45 mins ago