ق لیگ کے ارکان نے طارق بشیر چیمہ کو چھوڑ کر عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ق لیگ ارکان اسمبلی نے پرویزالٰہی کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا . تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے ڈاکٹر محمدافضل اور چوہدری احسان الحق نے طارق بشیر چیمہ کا ساتھ چھوڑ دیا دونوں صوبائی اسمبلی کے ارکان نے اپنا سیاسی مستقبل عمران خان اور پرویزالٰہی سےجوڑ لیا .

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق چوہدری احسان الحق نے اعلان کیا ہے کہ چوہدری طارق بشیرچیمہ سے ہماری سیاسی راہیں الگ ہو گئی ہیں چوہدری طارق بشیرچیمہ اب ن لیگ کےہوچکےہیں . ان کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی کی قیادت میں تحریک انصاف کا ساتھ نبھائیں گے بہت جلد یزمان کو نہری پانی وافر مقدار میں میسرہوگا .

. .

متعلقہ خبریں