پنجاب کے بعد عمران خان کا سندھ میں سیاسی محاذ کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب میں سیاسی محاذ کھولنے کے بعد عمران خان نے سندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے جنوری میں سندھ کا دورہ کرنے اور بھرپور عوامی مہم شروع کرنے جارہے ہیں، اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ

ملاقات میں عمران خان کے دورہ سندھ کے پلان کو حتمی طور پر منظور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے دورہ سندھ سے قبل نائب صدر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور مرکزی قیادت آئندہ ہفتے سندھ کے دورے پر روانہ ہوگی، بعد ازاں عمران خان سندھ کا دورہ کرینگے، جہاں وہ سندھ کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ارکان سندھ اسمبلی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے ہدایت کی کہ سندھ میں بھرپور تنظیم سازی کی جائے۔عمران خان سے ملاقات میں ارکان سندھ اسمبلی نے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا جس پر عمران خان نے کہا کہ ممبران سندھ اسمبلی ابھی انتظار کریں، پہلے پنجاب اورکےپی اسمبلی کا فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کئی ماہ سے لاہور میں موجود ہے اور انہوں نے زمان پارک کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنارکھا ہے۔حقیقی آزادی مارچ کی قیادت بھی عمران خان نے لاہور سے ہی کی تھی، قاتلانہ حملہ ہونے کے بعد انہیں شوکت خانم لاہور شفٹ کیا گیا تھا۔ادھر حکومتی اتحاد کی پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں جاری ہے ، اس حوالے سے آصف زرداری کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔یاد رہے مسلم لیگ ن کو پنجاب میں عدم اعتماد کے معاملے پر پارٹی کے اندر مخالفت کا سامنا ہے، چند سینئر رہنما عدم اعتماد یا اعتماد کے ووٹ سے پہلے نمبرز پورے کرنے کےخواہاں ہے ، لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں نمبرز پورے نہ کرسکے تو مزید سیاسی نقصان ہوگا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ…

5 mins ago

ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے ہفتے کے روز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی…

15 mins ago

چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چند دنوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع…

20 mins ago

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد…

29 mins ago

احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر…

33 mins ago

بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ میں حملہ

اترکھنڈ(قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیو کنسرٹ کے دوران بوتل سے حملہ…

42 mins ago