ایڈمنسٹریٹر لگوانے کیلئے MQM اب PPP سے منتیں کر رہی ہے: حافظ نعیم


کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اب پیپلز پارٹی سے منتیں کر رہی ہے کہ ہمارا ایڈمنسٹریٹر لگوا دو۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے کچھ دنوں میں ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر آ جائے گا، مرتضیٰ وہاب کو عہدے سے برطرف ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے یہ چاہتے ہیں الیکشن سے پہلے ان کا ایڈمنسٹریٹر لگے تا کہ جو پیسے پی پی کھا رہی ہے وہ یہ کھائیں، اسی لوٹ مار کے نظام میں ایم کیو ایم بھی حصہ بننا چاہتی ہے، یہ چند مراعات کے لیے کراچی کا مینڈیٹ بیچ دیتے ہیں۔\حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، خدشہ ہے کہ ریڈ لائن پروجیکٹ سے لاکھوں لوگوں پر عذاب مسلط کر دیا جائے گا، ان سے کچھ نہ ہو پایا تو ایک پروجیکٹ لاکر لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ ریڈ لائن اور یلو لائن پروجیکٹ پر نظرثانی کی جائے، قیوم آباد، صفورہ چورنگی، گرومندر پر سڑکوں کی بری حالت ہے، اہم اہم شاہراہوں کو کھرچ کر چلے گئے کارپیٹنگ نہیں کر رہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے لوگ ان لوگوں سے اپنے جمہوری عمل اور ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیں گے، 380 بسوں کے روٹ کراچی سے ختم ہوگئے، صرف 80 باقی ہیں، جتنی بسیں آئی تھیں وہ ختم ہو رہی ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ آبادی بڑھ رہی ہے اور لوگ چنگچی میں سفر کر رہے ہیں، لوگ موٹر سائیکل پر پوری فیملی لے جا رہے ہوتے ہیں۔

Recent Posts

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

ترکہ وزیر خارجہ نے علاقائی امن کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ترک…

6 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اسلام آباد…

15 mins ago

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر ڈھونڈ نکالنے والے ترک ڈرون آقنجی کی کیا خصوصیات ہیں

ایران(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی شناخت جدید ڈرون کے ذریعے کی…

34 mins ago

حال ہی میں شادی کرنے والی قومی کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی20 کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستانی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار…

43 mins ago

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل…

45 mins ago

مداح گلوکارہ گُل پانرہ کے گھر میں گھس گیا

گلوکارہ نے مداح پر اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام عائد کر…

46 mins ago