امریکا کے افغانستان سے فرار پر بحیثیت امریکی شرمندہ ہوں

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ جس طرح امریکا افغانستان سے بھاگا ہے بحیثیت امریکی شہری شرمندہ ہوں۔مشہور ہالی ووڈ اسٹار انجلیناجولی نے ٹائم میگزین کے لیے لکھے گئے اداریہ میں کہا کہ افغانستان میں جاری جنگ پر آپ کے جو بھی خیالات ہوں تاہم ہم سب ایک بات پر متفق ہیں اور وہ یہ ہے کہ افغان جنگ کا خاتمہ اس طر ح نہیں ہونا چاہیے تھا، اتنے سالوں تک جاری قتل و غارت گری، قربانیوں اور جدوجہد کے بعد امریکا اقتدار کو منظم انداز میں منتقل کرنے میں ناکام رہا، یہ کبھی بھی آسان نہیں تھا تاہم اقتدار کی منتقلی اس سے کہیں زیادہ بہتر اور محفوظ انداز میں کی جاسکتی تھی۔
انجلینا جولی نے کہا کہ جس طرح سے امریکا افغانستان چھوڑ کرگیا، بحیثیت امریکی شہری میں شرمندہ ہوں اور اس انداز میں انخلا نے ہماری اہمیت کو مزید کم کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اتنے سالوں کے بعد اپنے اتحادیوں کو افراتفری کے عالم میں چھوڑ کر بھاگا جو کہ دھوکہ اور سمجھنے سے قاصر ہے۔46 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب افغانستان میں جو کچھ بھی ہوتا ہے، اس پر اثر انداز ہونے کا موقع گنوادیا ہے، افغان سول سوسائٹی سمیت وہاں کی خواتین کو سپورٹ اور مانیٹر کرنے کے لیے ہمارے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، اس کے علاوہ امریکی انخلا کے باعث افغان مہاجرین کی آبادکاری کا نیا بحران جنم لے گا۔

جبکہ دوسری طرف گزشتہ روزکابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ’ایک بارپھرآپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے، گزشتہ 20سال سیافغانستان جنگ وجدل اورخانہ جنگی کاشکار رہا، طالبان کے آنے کے بعد پورے ملک میں کوئی پُرتشدد واقعہ رونما نہیں ہوا‘۔انہوں نے کہا کہ ’پورے افغانستان میں کوئی خون خرابہ نہیں ہوا،10دونوں سے افغانستان میں مکمل امن ہے، کسی ماں، بہن، بیوہ کسی خاتون کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا‘۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

6 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

15 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

41 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago