عمران خان کی امریکی صدر جوبائیڈن سے آئندہ ماہ ملاقات کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی آئندہ ماہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے . نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے، جہاں وہ تقریر بھی کریں گے .

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے جنرل اجلاس سے قبل یا بعد میں سائیڈ لائن پر جوامریکی صدر جوبائیڈن اور عمران خان کی ملاقات کی کوشش بھی کی جائے گی . واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد آئندہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوگا، جس میں امریکی صدر سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے . اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سربراہان مملکت دنیا اور بالخصوص افغانستان سے انخلا کے بعد کی تیزی سے بدلتی صورت حال پر اپنی قیمتی آرا اور تجاویز بھی پیش کریں گے . یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر جوبائیڈن کا ٹیلی فونک رابطہ بھی نہیں ہوا . امریکی صدر کی جانب سے پاکستانی رہنماؤں سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ، امریکی ٹیلی ویژن کو دیے گئے وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو میں اس وقت اجاگر ہوئی جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا جب سے جو بائیڈن نے منصب سنبھالا ان کی ان سے بات چیت ہوئی، جس کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ نہیں، میری بات نہیں ہوئی . وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا گیا کہ اس کی کیا وجہ ہے؟ جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ ان کے پاس جب وقت ہو وہ مجھ سے بات کر سکتے ہیں، لیکن اس وقت واضح طور پر ان کی ترجیحات دوسری ہیں . جس کے بعد وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا افغانستان کے معاملے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو فون نہ کرنا ''سمجھ سے بالاتر'' ہے . اگر فون کال یا سکیورٹی تعلقات کوئی رعایت ہیں ،امریکہ پاکستان کو نظر انداز کرتا رہا تو پاکستان کے پاس بھی آپشنز موجود ہیں . بعد ازاں اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر کے فون نہ کرنےکی شکایت نہیں کی . . .

متعلقہ خبریں