امریکی ڈالر کے ریٹ میں مزید اضافہ پاکستانی روپیہ کو پچھاڑ کر رکھ دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پرواز کا سلسلہ رکا نہیں ہے . آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے .

ڈالرآج 14 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 30 پیسے کا ہو گیا ہے . دوسری جانب حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں . اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے . اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے . حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے . اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں