چینی صدر کا تاریخی دورہ سعودیہ‘ سرماریہ کاری کے 34 معاہدے ہوگئے

ریاض(قدرت روزنامہ) چین کے صدر شی جن پنگ کے تاریخی دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک میں سرماریہ کاری کے 34 معاہدوں پر دستخط ہوگئے . عرب نیوز کے مطابق تین روزہ دورے پر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے والے چینی صدرشی جن پنگ نے کہا ہے کہ 6 سال بعد دوبارہ سعودی عرب کا سرکاری دورہ کرنے اور خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر پہلے چین عرب سربراہی اجلاس اور چین اور خلیج تعاون کونسل کے پہلے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے پر بہت خوشی ہو رہی ہے، چین اور سعودی عرب کے درمیان دوستی، شراکت داری اور بھائی چارے کا گہرا رشتہ ہے، میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے سعودی عرب کی دوست حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں .


انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے 32 سال بعد دونوں فریقین نے افہام و تفہیم اور حمایت کا تبادلہ جاری رکھا ہوا ہے، یہ عملی تعاون نتیجہ خیز رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی اور علاقائی امور میں قریبی رابطے اور ہم آہنگی ہے، جس نے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا اور خطے میں امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کیا، میں اپنے اس دورے کے دوران شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تفصیل سے بات کروں گا اور ہم چین سعودی تعلقات کی ترقی کی منصوبہ بندی کے لیے مل کر کام کریں گے، اپنے دورے کے دوران طے شدہ مختلف سربراہی اجلاسوں میں شرکت کرنے کے علاوہ جی سی سی اور عرب رہنماؤں کے ساتھ چین عرب تعلقات اور چین خلیج تعلقات کو ایک نئی سطح پر بلند کرنے کے لیے کام کرنے کا منتظر ہوں .
بتایا گیا ہے کہ سعودی اور چینی کمپنیوں نے شی جن پنگ کے دورے کے دوران گرین انرجی، گرین ہائیڈروجن، فوٹو وولٹک انرجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کلاؤڈ سروسز، ٹرانسپورٹیشن، لاجسٹکس، طبی صنعتوں، ہاؤسنگ اور تعمیراتی فیکٹریوں کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے 34 معاہدوں پر دستخط کیے، ان معاہدوں پر وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور متعلقہ سرکاری اداروں کے نمائندوں کی موجودگی میں دستخط ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں