کراچی (قدرت روزنامہ)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے لیے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا نام فائنل کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے ہے، وہ اس وقت گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے پرنسپل سیکریٹری ہیں۔
ڈاکٹر سیف الرحمٰن بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میٹرو پولیٹن کمشنر رہ چکے ہیں۔وہ ضلع وسطی اور شرقی کے ڈپٹی کمشنر سمیت بلدیہ وسطی کے ایڈمنسٹریٹر بھی رہ چکے ہیں۔
ڈاکٹر سیف کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور بلوچستان میں کمشنر ژوب تعینات رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سیاسی ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ایم کیو ایم رہنما عبدالوسیم کا نام زیرِ غور تھا۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…