انسانیت کی خدمات پر شیخ حمدان کیلئے یو اے ای کا اعلیٰ اعزاز

دبئی (قدرت روزنامہ) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کو انسانی ہمدردی کے کاموں پر متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا گیا . خلیجی میڈیا کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کو 'آرڈر آف دی مدر آف دی نیشن' ایوارڈ کیا گیا ہے، یہ ایوارڈ 'مدر آف دی نیشن' شیخہ فاطمہ بنت مبارک، جنرل ویمن یونین (GWU) کی چیئر وومن، سپریم کونسل برائے زچہ و بچہ کی چیئر وومین اور فیملی ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (FDF) کی سپریم چیئر وومن کے نام سے منسوب ہے .


بتایا گیا ہے کہ شیخ حمدان کو یہ اعزاز مقامی اور عالمی سطح پر تمام انسانی، سماجی اور ثقافتی شعبوں میں ان کے کردار اور کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا، یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیرشیخ منصور بن زاید آل نہیان نے شیخہ فاطمہ بنت مبارک پروگرام برائے ایکسیلنس اینڈ سوشل انٹیلی جنس کے اعزازی زمرے میں شیخ حمدان کو "کمیونٹی ایشوز پر شخصی حمایت" کے زمرے میں اس اعزاز سے نوازا، پروگرام کے چھٹے سیشن کے دوران کئی اختراع کرنے والوں اور مختلف شعبوں اور زمروں سے تعلق رکھنے والے ممتاز افراد نے ایوارڈز جیتے .
انہوں نے شیخہ فاطمہ بنت مبارک پروگرام فار ایکسیلینس کے چھٹے ایڈیشن میں ممتاز تمغہ حاصل کرنے پر شیخ حمدان کے ساتھ دیگر فاتحین کو بھی مبارک باد دی اور شیخ حمدان کے اعزاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی نمایاں کاوشوں کے لیے ایک بہترین ایوارڈ ہے .

. .

متعلقہ خبریں