نیب کی عثمان بزدار کیخلاف شراب لائسنس اجرا کی انکوائری بند کرنے کی سفارش


لاہور(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے عثمان بزدار سمیت دیگر کے شراب لائسنس اجرا کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کر دی . نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں لائسنس کے اجرا کی انکوائری بند کرنے کی رپورٹ جمع کروا دی .

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نجی ہوٹل کی درخواست پر سماعت کی .
نیب رپورٹ کے مطابق نیب ریجنل بورڈ نے انکوائری بند کرنے کی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوا دی ہے اور معاملہ چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے تاکہ وہ حتمی فیصلہ کریں .
وکیل نجی ہوٹل کے مطابق تین سال سے بے مقصد انکوائری جاری ہے جسے بند کیا جاٸے، نٸے قانون کے تحت یہ انکوائری جاری نہیں رہ سکتی . عدالت نے ڈی جی نیب کے جواب کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا .

. .

متعلقہ خبریں