ملک بھر میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

لاہور (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا، دہشتگردی کا الرٹ 2 خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری کے بعد کیا گیا،سی ٹی ڈی نے مختلف اضلاع میں 23 آپریشن کیے اور متعدد مشتبہ افراد سے تفتیش کی . تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ملک بھر میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے، سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں انٹیلیجنس بیسڈ ا?پریشن کیے جا رہے ہیں .

گزشتہ 7 روز میں مختلف اضلاع میں 23 آپریشن کیے اور اس دوران 23 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی . ان آپریشن کے دوران 2 خطرناک دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا . دہشتگردوں میں عبدالصمد اور اکرام اللہ خان شامل ہیں، دہشت گرد عبدالصمد کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا اور دوسرے دہشتگرد اکرام اللہ خان کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا گیا . دہشتگردی کا الرٹ 2 خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری کے بعد کیا گیا ہے . واضح رہے کہ رینجرز نے ملیر ماڈل کالونی میں جعلی تھانے پر چھاپہ مار کر شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے سی ٹی ڈی کے برطرف اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا زرائع نے بتایا کہ رینجرز نے ملیر ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کا برطرف اہلکار جاوید اقبال اور ایک ملزم سلیم عرف واجہ کو گرفتار کرلیا، ملزم جاوید پرشہریوں کوغیر قانونی حراست میں لے کر رشوت لینے کا الزام تھا . شاہ لطیف چوکنڈی قبرستان کے قریب ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنیوالے ڈکیت گینگ اور پولیس میں خونی مقابلہ پولیس نے دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا مدو ملزم فرار ہوگئے مبینہ ٹاو ن پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کا گودام پکڑ لیا،ہفتہ کی صبح شاہ لطیف چوکنڈی قبرستان کے قریب ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنیوالے ڈکیت گینگ اور پولیس میں خونی مقابلہ پولیس نے دو ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا مدو ملزم فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈاکوو ں کا چھ رکنی گروہ شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہا تھا پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد دو زخمی ڈاکوں سمیت دو ملزمان محمد بخش عرف بابو اور عامر کو گرفتارکرکے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز اور 10 ہزار روپے کیش برآمد کرلئے جبکہ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال چھینی گئی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی ڈاکس پولیس نے محمدی کالونی سے منشیات فروش عامر خان کو گرفتار کرکے ساڑھے گیارہ کلو چرس برآمد کرلی مبینہ ٹاو ن پولیس نے سمامہ شاپنگ مال یونورسٹی روڈ سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے کارندے غلام ربانی ولد عبدالکریم کو بجرگرفتار کرکے ملزم کی نشاندہی پر 6 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں . . .

متعلقہ خبریں