اماراتی پاسپورٹ دنیا کا طاقتور، پاکستان چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو دنیا میں سب سے طاقتور سفری دستاویز قرار دیا گیا جبکہ پاکستان چوتھا کمزور ملک ہے . آرٹن کیپیٹل کی جانب سے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست جاری کر دی گئی .

فہرست میں یو اے ای کا نام اول پر رہا،یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ویزا لیے بغیر 180 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں . عالمی سطح پر سفر کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے . فہرست کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا کمزور ترین ملک ہے . فہرست میں پاکستان سومالیہ کے ساتھ 94 ویں نمبر پر موجود ہے . پاکستان سے نیچے صرف عراق، شام اور افغانستان موجود ہیں . افغانستان کو سفری اعتبار سے دنیا کا بد ترین ملک قرار دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں