اداکارہ صبا فیصل کے لاتعلقی کے اعلان پر بیٹے اور بہو نے بھی خاموشی توڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ)سینئر اداکارہ صبا فیصل کے صاحبزادے سلمان فیصل نے والدہ کی جانب سے اہلیہ پر سنگین الزامات عائد کیے جانے پر خاموشی توڑتے ہوئے لوگوں کو کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کے حوالے سے غلط باتیں نہ کی جائیں . سلمان فیصل کی والدہ

صبا فیصل نے ایک روز قبل بہو نیہا ملک پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بہو اور بیٹے سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا .

صبا فیصل نے واضح کیا تھا کہ اب ان کا اور پورے خاندان کا ان کے بیٹے سلمان سے کوئی تعلق نہیں . صبا فیصل نے بہو نیہا ملک پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس بھی گھر میں نیہا ملک جیسی عورت جاتی ہے تو وہ گھر جہنم بن جاتا ہے . مختصر دورانیے کی ویڈیو میں اگرچہ صبا فیصل نے بہو پرالزام لگایا تھا کہ ان جیسی خواتین گھروں کو جہنم بناتی ہیں، تاہم انہوں نے اپنی بہو کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات نہیں بتائی تھی . والدہ کی جانب سے اہلیہ پر سنگین الزامات عائد کیے جانے کے بعد اب سلمان فیصل نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ بھی ان کی ہیں اور نیہا بھی ان کے بچے کی ماں ہیں . انہوں نے اپنی دو انسٹاگرام پوسٹس میں سے ایک میں کسی کو مینشن کیے بغیر لکھا کہ ’والدہ بھی ان کی ہیں اور نیہا بھی ان کی اہلیہ ہیں، ان کے خلاف سوچ سمجھ کر بولیں .

. .

متعلقہ خبریں