کمزور کرنسی سے ملک میں مہنگائی آتی ہے

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کمزور کرنسی سے ملک میں مہنگائی آتی ہے . انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشرافیہ کی کرپشن کی وجہ سے ملک کمزور ہو جاتے ہیں .

غریب ممالک سب سے بڑا مسئلہ زر مبادلہ ذخائر کی کمی ہے . نیب قوانین کی وجہ سے پہلے ہی وائٹ کالر کرائم پکڑا مشکل تھا .
ملک میں چور آ کر بیٹھ گئے ہیں،انہیں چوری کا لائسنس مل گیا ہے . غریب ممالک کا پیسہ امیر ممالک میں جاتا ہے . قبل ازیں عمران خان نے زمان پارک میں یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں ،اگر وہ سرمایہ کاری کریں تو پاکستان کو کسی اور ملک سے مانگنے کی ضرورت نہیں . انہوںنے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ نے جن کے نام لئے وہی نام میں نے لئے ،ایف آئی آر ارشد شریف کی والدہ کی خواہش پر ہونی چاہیے .
انہوں نے کہا کہ سلمان شہباز کی واپسی این آر او ٹو کا حصہ ہے،دو خاندانوں نے اداروں کو کمزور کیا، اداروں کو مارشل لا ء کی عادت پڑ گئی تھی ،جب حکومت میں آئے تو ہر قسم کا مافیا موجود تھا مگر ان کے خلاف ایکشن نہیں لے سکے . عمران خان نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو دین کی زیادہ معلومات دی جائیں، میرے اوپر حملے کا اڑھائی ماہ پہلے پلان بنایا گیا، پلاننگ کے ذریعے ویڈیوز کو ریلیز کیا گیا .
اٹک ، جہلم ، چکوال اور سیالکوٹ کے اراکین اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی رہنمائوں سے مشاورتی ملاقات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن مجھے نا اہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، انتخابات ملکی مسائل کا واحد حل ہیں . . عمران خان نے کہاکہ تمام ارکان اسمبلی انتخابات کی تیاری کریں . پی ٹی آئی اراکین نے رائے دی کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومت عام انتخابات ملتوی کر سکتی ہے . عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی حلقوں میں عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں، پرویز الٰہی نے یقین دہانی کروائی ہے جب کہوں گا اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں