صوبائی حکومت نے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات دسمبر سے آئندہ سال فروری تک جاری رہیں گی . سیکرٹری تعلیم بلوچستان عبدالرؤف بلوچ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے اسکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات 16 دسمبر سے شروع ہو کر 28 فروری 2023 تک جاری رہیں گی .

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 18 اضلاع کے اسکولز میں موسم سرما کے دوران ڈھائی ماہ کی تعطیلات کی جاتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں