ماہرہ خان اور ریتک روشن ایک ساتھ،ماہرہ خان اور ہریتھک روشن کی ملاقات کے سوشل میڈیا پر چرچے

جدہ(قدرت روزنامہ)پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ سپر سٹارہریتھک روشن کی سعودی عرب میں "ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول" میں ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل .

گزشتہ روز سعودی عرب میں ہونے والے دس روزہ "ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول" اختتام پزیر ہوا، جس میں دنیا بھر سے شوبز کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی .

اس فیسٹیول کے متعدد سیشنز میں ماہرہ خان نے بھی شرکت کی . گزشتہ رات فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں ماہرہ خان کی بالی ووڈ ہریتھک روشن سے ملاقات ہوئی،اوردونوں اداکار ایک ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھے اور بات چیت بھی کی . جس کی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by The Correspondent Pk (@thecorrespondent.pk)

پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والی اس فنکار جوڑی کو سوشل میڈیا پر مداح دونوں کو ساتھ دیکھ کر کافی پرجوش اور خوش نظر آ رہے ہیں . ان کا کہنا ہے کہ " ان دونوں فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھنا بے حد خوشی کاباعث ہے" .

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ہریتھک روشن ، ماہرہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کر کے ان کے کام اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کر چکے ہیں . فلم" مولا جٹ "کے آنے سے پہلے بھی انہوں نے ماہرہ کو ان کے کردار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا . اس سے پہلے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ"ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول" میں ماہرہ خان نے بلیو ڈریس میں شرکت کی تھی جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Something Haute (@somethinghauteofficial)

. .

متعلقہ خبریں