طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد حامد کرزئی ایئرپورٹ پر ملک سے جانے والے خواہشمند افراد کا رش لگا ہوا ہے، اسی رش میں کھڑے سابق افغان آرمی چیف بھی موجود ہیں . سوشل میڈیا پر سابق افغان آرمی چیف کی وائرل ہونے والی تصویروں میں سے ایک میں تو وہ منتظر کھڑے ہیں جبکہ ایک میں وہ وہیں ہجوم میں نیچے زمین پر بیٹھے دکھائی دے رہیں . . .
(قدرت روزنامہ)سابق افغان آرمی چیف آف اسٹاف ولی محمد احمد زئی کی افغانستان سے نکلنے کیلئے کابل ایئرپورٹ پر قطار میں کھڑے انتظار کرتے ہوئے تصویر منظر عام پر آ گئی .
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ولی محمد احمد زئی قمیص شلوار زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ کندھے پر رومال بھی ڈال رکھا ہے .
متعلقہ خبریں