سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 700 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے . نجی ٹی وی جیو کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 67 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے .

یہ ملک میں سونے کی بلند ترین اختتامی قیمت ہے . 10 گرام سونے کی مالیت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار 261 روپے ہے . عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر بڑھ کر 1800 ڈالر فی اونس ہے .

. .

متعلقہ خبریں