لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دے دیا . لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے رمضان شوگر ملز کی درخواست پر فیصلہ سنایا .
عدالتِ عالیہ کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا . درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کرشنگ سیزن شروع ہو چکا ہے مگر محکمہ ایکسائزاین او سی جاری نہیں کر رہا . واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا .
. .