پاکستان سے کتنےفیصد افراد اپنا ملک چھوڑ کر بیرون ملک جانے کے خواہش مند ہیں ، حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پائیڈ کے سروے میں پاکستان سے 76 فیصد افراد بیرون ملک جانے کے خواہش مند ہیں . انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ معیشت کی منصوبہ بندی کے اہم ادارے پائیڈ کی جانب سے سروے کرایا گیا، جس میں شہری علاقوں کے 40فیصد افراد بیرون ملک جانے کے خواہش مند ہیں جبکہ دیہی علاقوں کے 36فیصد افراد ملک چھوڑ کر کسی اچھے ملک جانا چاہتے ہیں .

فوادچوہدری نے کہا کہ پائیڈ کا سروے ملک کے حالات کا عکاس ہے، قیادت جاگ جائے تومعلوم ہوگا عوام اوراداروں میں فاصلوں میں اتنااضافہ ہوچکا . انہوں نے کہا کہ لوگ ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں، لے پالک سیاستدانوں اور صحافیوں کو چھوڑیں مصورتحال کا ادراک کریں ، بند کمروں میں فیصلے عوام کو قبول نہیں .

. .

متعلقہ خبریں