کے پی کے اسمبلی کی تحلیل پر وزرا ء اور ارکان میں اختلافات پیدا ہو گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر کچھ وزرا اور اراکین میں اختلافات ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر تمام اراکین کو اپنی رائے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنے کی مکمل آزادی ہے تاہم کچھ وزرا اور ارکان میں اختلافات ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے تو پھر بات بن سکتی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ صرف خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے مرکزی حکومت پرپریشرنہیں ڈال سکتے، اراکین کی رائے ہے کہ جب تک پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جاتا اس وقت تک کے پی اسمبلی کو بھی روکا جائے۔انھوں نے کہا کہ تمام اراکین کو اپنی رائے عمران خان کے سامنے رکھنے کی مکمل آزادی ہے، اب تک عمران خان نے کوئی تاریخ نہیں دی وہ سب کی رائے لے رہے ہیں۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

2 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

3 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

3 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

4 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

4 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

4 hours ago