اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو109 رنز سے شکست دے دی۔جمیکا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 329 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 219 رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے میچ میں دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس جیت کے ساتھ پاکستان نے دو میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
گزشتہ روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دیا اور ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر 49 رنز بنائے تھے۔
پانچویں روز ویسٹ انڈیز نے 49 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز کا آغاز کیا اور اب تک اس نے6 وکٹوں پر 144 رنز بنالیے ہیں اور اسے مزید 198 رنز درکار ہیں۔اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان نے پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 302 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی۔ پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے ناقابل شکست 124 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
جواب میں پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 150 پر ڈھیر کردیا تھا۔ شاہین آفریدی نے 6 اور محمد عباس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔پہلا ٹیسٹ ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ سے جیتا تھا۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…