پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق “دوستریم 3” کا افتتاح

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق "دوستریم 3” کی افتتاحی تقریب قومی انسداد دہشت گردی مرکز (این سی ٹی سی) ، پبی میں ہوئی . افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے .

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ہم آہنگی کو فروغ دینا اور مضبوط کرنا ہے . دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز یرغمالی ریسکیو ، کمپاؤنڈ کلیئرنس ، ہیلی ریپلنگ اور کلوز کواٹر بیٹل (سی کیو بی) مشقوں اور طریقہ کار میں حصہ لیں گی . یہ مشق مربوط ہم آہنگی ، باہمی تعاون ، فوری فیصلہ سازی اور حکمت عملی کی سطح پر تیزی سے اقدامات پر مرکوز ہوگی . واضح رہے کہ مشترکہ مشق دو فوجوں کے درمیان دو سالہ مشق کے طریقہ کار کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے . پہلی مشترکہ مشق 2017 میں پاکستان میں اور دوسری 2019 میں قازقستان میں منعقد ہوئی . . .

متعلقہ خبریں