پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق “دوستریم 3” کا افتتاح

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشق “دوستریم 3” کی افتتاحی تقریب قومی انسداد دہشت گردی مرکز (این سی ٹی سی) ، پبی میں ہوئی ۔ افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ہم آہنگی کو فروغ دینا اور مضبوط کرنا ہے ۔
دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز یرغمالی ریسکیو ، کمپاؤنڈ کلیئرنس ، ہیلی ریپلنگ اور کلوز کواٹر بیٹل (سی کیو بی) مشقوں اور طریقہ کار میں حصہ لیں گی ۔
یہ مشق مربوط ہم آہنگی ، باہمی تعاون ، فوری فیصلہ سازی اور حکمت عملی کی سطح پر تیزی سے اقدامات پر مرکوز ہوگی ۔
واضح رہے کہ مشترکہ مشق دو فوجوں کے درمیان دو سالہ مشق کے طریقہ کار کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے ۔ پہلی مشترکہ مشق 2017 میں پاکستان میں اور دوسری 2019 میں قازقستان میں منعقد ہوئی ۔

Recent Posts

’جسم اب جواب دے رہا ہے، بھارتی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر ریٹائر ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہندوستان کی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے…

8 mins ago

پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کے کسی اجتماع یا مظاہرے میں شرکت پر پابندی عائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو کسی…

16 mins ago

حکومت چاہے گی کہ آئینی ترمیم 25 اکتوبر سے پہلے ہوجائے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے…

23 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے پی ٹی ایم کے جلسے میں جانے پر پابندی لگادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی…

31 mins ago

پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کے بعد 52 افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی لگانے کے بعد اس…

40 mins ago

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

6 hours ago