عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل کم، پاکستانی عوام کو بھی 38 روپے لیٹر ریلیف کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 38روپے فی لیٹر تک عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے، پاکستانی عوام مہنگا پٹرول، ڈیزل خریدنے پر مجبور ہے جبکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 71 سے 75 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے.
ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق عالمی تناسب سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت تقریباً 186 روپے بنتی ہے.پٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالر فی بیرل کی جا رہی ہے،پٹرول پر لیوی چارجز اس وقت 50 روپے فی لٹر وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ تمام پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس تاحال صفر ہے، ملک میں پٹرول کی قیمت اس وقت 224 روپے 80 پیسے فی لٹر ہے۔
حکام کے مطابق اوگرا 15 دسمبر تک تیل کی خریداری کی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بجھوائے گا اور اوگرا ورکنگ 15 دسمبر تک تیل کی خریداری پر مشتمل ہوگی، اوگرا ورکنگ پر حتمی فیصلہ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔
ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق حکومت اب تک پٹرول پر فی لٹر 25 روپے تک کما رہی ہے، برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 76.15 ڈالر فی بیرل فروخت ہورہا ہے، ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71.46 ڈالر فی بیرل ہے۔خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 دسمبر کو ہوگا۔

Recent Posts

شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق،7 افراد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سالہ…

2 mins ago

9 مئی، پی ٹی آئی کے حق میں فوج کے اندر سے بغاوت کو ہوا دینے کی کوشش تھی: نگراں حکومت کی رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)9 مئی کے حوالے سے نگران حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے…

14 mins ago

پاکستان سے مذاکرات میں لچکدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھنے پر بات ہوگی: نمائندہ آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے پاکستان سے آئندہ پروگرام کے…

21 mins ago

آزاد کشمیر کی بگڑتی صورت حال پر پی پی اور پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں پُرتشدد مظاہروں اور…

34 mins ago

کراچی میں اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی میں منشیات کے دو مرکزی ڈیلر گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ایکسائز اور نارکوٹکس کنٹرول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوکین کے دو مرکزی…

45 mins ago

سعودی عرب کے ساتھ ملکر عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں کویت،…

49 mins ago