وزیرِ اعظم ہاؤس سے ڈیلی میل کی اسٹوری پلانٹ کرائی گئی تھی، مریم اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم ہاؤس سے یہ اسٹوری پلانٹ کرائی گئی تھی، یہ ڈیلی میل کی اسٹوری نہیں تھی، ڈیوڈ روز نے عمران خان کے کہنے پر اسٹوری چھاپی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہا گیا کہ 2005 میں شہباز شریف زلزلے کی گرانٹ کھا گئے تھے، 2005 میں وہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نہیں تھے، جتنے کیسز انہوں نے جمع کرائے اس کے ثبوت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2017 میں پاکستان کی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی، نواز شریف نے معیشت بحال کی اور دہشت گردی کی کمر توڑی، عمران خان کے دور میں جھوٹے مقدمات بنائے گئے، سابق حکومت کسی کے خلاف بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور میں مخالفین کو موت کی چکیوں میں رکھا گیا، یہ کسی عدالت میں کوئی الزام ثابت نہیں کر سکے، اس چیز کا تسلسل صرف ڈیلی میل کی خبر نہیں تھی، ڈیوڈ روز کو پاکستان بلا کر یہ تمام منصوبہ بنایا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ الزام لگایا گیا کہ 2005 میں شہباز شریف زلزلہ زدگان کے لیے آئے پیسے کھا گئے، الزام یہ شہباز شریف پر لگا رہے تھے، نقصان ملک کو پہنچ رہا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت 3 بار منتخب ہونے والے وزیرِ اعظم کو گھر بھیجا گیا، سابق حکومت نے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا، حکومت مسلم لیگ کے رہنماؤں کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی۔
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، ڈیلی میل نے عدالت میں کہا کہ ان کے پاس شہباز شریف پر لگائے الزامات کے ثبوت نہیں ہیں۔مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہباز شریف سے غیر مشروط معافی مانگی، 4 سال ان کا فوکس صرف سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنانا تھا۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

5 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

9 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

17 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

19 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

20 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

25 mins ago