آواران بازار میں دھماکے سے دکان دار جاں بحق، 7 افراد زخمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع آواران کے مرکزی بازار میں زوردار دھماکے سے ایک دکان دار جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 7 زخمی ہوگئے۔آواران کے علاقے کولواہ کے شاپنگ سنٹر میں ایک دکان میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔ جاں بحق شخص دکان دار تھا جس کی شناخت ناصر علی ولد محمد ہاشم کے نام سے ہوئی۔ جبکہ اس کے بھائی آصف ولد محمد ہاشم سمیت 7 افراد زخمی ہیں۔
دہشتگرد تنظیم بی ایل ایف نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دہشت گردی کے واقعے میں ایک دکاندار کی شہادت اور بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے معصوم بچوں او ر خاتون سمیت دیگر شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

2 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

9 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

18 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

47 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

1 hour ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

1 hour ago