ن لیگ، پنجاب میں الیکشن یا پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ ماننے کو بھی تیار، ذرائع


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں الیکشن یا پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ ماننے کو تیار ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے سینئر رہنما چوہدری شجاعت سے رابطے میں ہیں، چوہدری شجاعت کی جانب سے ٹھوس بات سامنے آنے پر ن لیگ آگے بات کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران کے رابطے بحال ہوگئے، سیاسی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی جانب سے کوئی ڈبل گیم نہیں چاہتے، پرویز الہٰی کو واضع طور پر سامنے آنا ہوگا۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت ہمارے اتحادی ہیں، ان سے بات چیت ہوتی ہے، ہم ماضی کی طرح ڈبل گیم نہیں چاہتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب کے اجلاس میں متوقع امیدواروں کی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈویژن کے صدور کو لسٹیں تیار کرنے کا کہا گیا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

2 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago