افغانستان میں تبدیلی سے بھارت میں صف ماتم بچھی ہے: شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک میں بھارتی سفارتخانے پاکستان کے خلاف سازش اور یہاں دہشت گردی میں ملوث تھے ، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے ، افغانستان میں تبدیلی سے وہاں صف ماتم بچھی ہے . پالیسی بیان دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں ، 1500 لوگ افغانستان سے ویزا کے ذریعے آئے ، ہمارا کام غیرملکی شہریوں کو صرف طور خم پر پہنچانا ہے .

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف امریکہ کا اتحادی ہونے کی بڑی بھاری قیمت ادا کی . وزیر داخلہ نے کہا کہ طورخم اور چمن کے راستے میں کاروبار میں 15 فیصد اضافہ ہوا . پاکستان پر افغان مہاجرین کا کوئی بوجھ نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دنیا میں اہم جغرافیائی پوزیشن ہے . بھارت سی پیک کے خلاف سازش میں مصروف ہے . دنیا کی کوئی طاقت سی پیک میں رکاوٹ نہیں بن سکتی . شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی ذمہ داری کو سمجھے . فضل الرحمٰن کو اندازہ ہے ارد گرد کیا ہو رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں