افغانستان میں تبدیلی سے بھارت میں صف ماتم بچھی ہے: شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک میں بھارتی سفارتخانے پاکستان کے خلاف سازش اور یہاں دہشت گردی میں ملوث تھے ، بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے ، افغانستان میں تبدیلی سے وہاں صف ماتم بچھی ہے ۔

پالیسی بیان دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلے میں ملوث نہیں ، 1500 لوگ افغانستان سے ویزا کے ذریعے آئے ، ہمارا کام غیرملکی شہریوں کو صرف طور خم پر پہنچانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف امریکہ کا اتحادی ہونے کی بڑی بھاری قیمت ادا کی ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ طورخم اور چمن کے راستے میں کاروبار میں 15 فیصد اضافہ ہوا ۔ پاکستان پر افغان مہاجرین کا کوئی بوجھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دنیا میں اہم جغرافیائی پوزیشن ہے ۔ بھارت سی پیک کے خلاف سازش میں مصروف ہے ۔ دنیا کی کوئی طاقت سی پیک میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی ذمہ داری کو سمجھے ۔ فضل الرحمٰن کو اندازہ ہے ارد گرد کیا ہو رہا ہے ۔

Recent Posts

’جسم اب جواب دے رہا ہے، بھارتی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر ریٹائر ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہندوستان کی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے…

1 min ago

پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کے کسی اجتماع یا مظاہرے میں شرکت پر پابندی عائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو کسی…

9 mins ago

حکومت چاہے گی کہ آئینی ترمیم 25 اکتوبر سے پہلے ہوجائے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے…

16 mins ago

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے پی ٹی ایم کے جلسے میں جانے پر پابندی لگادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی…

24 mins ago

پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کے بعد 52 افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی لگانے کے بعد اس…

34 mins ago

معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…

6 hours ago