عماد وسیم نے شادی کی دوسری سالگرہ کیسے منائی ،تصاویر سوشل میڈیاپروائرل

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر عماد وسیم نے گزشتہ روز اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منائی . عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سالگرہ کی تقریب کی کچھ تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنائیں .

شادی کی دوسری سالگرہ کی مناسبت سے کیک پرعماد وسیم اورثانیہ اشفاق کی خوبصورت تصویر لگائی گئی تھی . عماد وسیم نے اہلیہ کے ساتھ بیٹی عنایہ کوگود میں اٹھائے شادی کی سالگرہ کاکیک کاٹا . اس سے قبل قومی کرکٹر نے اہلیہ کوشادی کی سالگرہ کی مبارکباد ایک پیاربھرے پٖیغام کے ذریعے دی تھی . عماد وسیم کاکہناتھاکہ میری نصف بہتر کوشادی کی دوسری سالگرہ مبارک ہو . آپ کے ساتھ پچھلے دوسال شاندار رہے ہیں . مستقبل میں بھی ایسے ہی وقت کی توقع ہے . یادر ہے کہ اگست 2019میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے . . .

متعلقہ خبریں