آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ،محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا . تاہم شام/رات بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا . تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ، خطہ پوٹھوہار ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا . گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو45اورسبی میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں