سبز گنبد کے اندر موجود بینگنی رنگ کا گنبد ۔۔ دنیا کی سب سے خوبصورت مسجد نبوی ﷺ کے اندر موجود گنبد پر کس کے نام لکھے ہیں؟

 
سعودی عرب (قدرت روزنامہ)مسجد نبوی ﷺ دنیا جہاں میں مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، چونکہ یہاں تمام عالم کے محبوب اور اللہ کے پیارے نبی ﷺ اس دنیا سے پردہ فرما کر آرام فرما رہے ہیں، ساتھ ہی اسلام کی ایک تاریخ اس مسجد سے جڑی ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

مسجد نبوی ﷺ میں موجود روضہ رسول ﷺ ہر مسلمان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، ساتھ ہی سبز رنگ کا گنبد بھی سب کے دلوں میں خاص مقام رکھتا ہے۔

گنبد خضرا کو اکثر نعتوں میں اور خوبصورت الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے، تاہم بی بی سی کی جانب سے پبلش کی گئی تحریر میں اس حوالے سے کچھ ایسی معلومات فراہم کی گئیں جو سب کے لیے دلچسپی کا باعث بن گئی۔

علی بن احمد السمھودی اپنی کتاب وفا الوفا میں لکھتے ہیں کہ پیغمبرِ اسلام کی قبر پر پہلا گنبد 650 سال کے بھی بعد بنایا گیا تھا اور سب سے پہلا گنبد 1279 (678 ہجری) میں سلطان قلاوون نے بنوایا تھا اور یہ لکڑی کا تھا۔

ڈاکٹر اختر کہتے ہیں کہ ‘جو سبز گنبد ہم آج دیکھتے ہیں وہ درحقیقت پیغمبرِ اسلام کے کمرے کے اوپر موجود باہری گنبد ہے۔ اس کے اندر ایک اور گنبد ہے جو اس سے کہیں چھوٹا ہے اور اس پر پیغمبرِ اسلام، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے نام کندہ ہیں۔’

یہ نیچے سے چوکور اور اوپر سے آٹھ کونوں کی ساخت کا حامل تھا۔ جزیرہ انسائیکلوپیڈیا کے مطابق اسے جل جانے کے بعد ایک سے زائد مرتبہ از سرِ نو تعمیر کیا گیا اور عثمانی سلطان غازی محمود نے اسے دوبارہ تعمیر کروایا۔

رفعت پاشا کی ڈائریاں، جلد اول، صفحہ 464 سے 465 کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر اختر بتاتے ہیں کہ 1837 میں سبز پینٹ کیے جانے سے قبل اسے طویل ترین عرصے تک سفید اور بعد میں بینگنی نیلے رنگ سے پینٹ کیا گیا تھا۔

Recent Posts

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

2 mins ago

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

7 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

3 hours ago