شہداد کوٹ (قدرت روزنامہ)سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔سینیٹراعظم سواتی کو راہداری ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پولیس نے قمبر کے جوڈیشل مجسٹریٹ اور سول جج کی عدالت میں پیش کیا تھا۔
اس موقع پر پولیس نے عدالت سے اعظم سواتی کے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔عدالت نے اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے انہیں پولیس کے حوالے کیا ہے۔سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور دیگر کارکن بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ نامناسب الفاظ ٹوئٹ کرنے پر ان کے خلاف شہریوں نے وارہ اور نصیر آباد تھانے میں 27 نومبر کو 2 ایف آئی آرز درج کرائی تھیں۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو کوئٹہ سے بذریعہ جہاز پہلے سندھ کے شہر سکھر پہنچایا گیا تھا۔سکھر ایئر پورٹ سے اعظم سواتی کو سخت سیکیورٹی میں قمبر شہداد کوٹ لایا گیا تھا۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…