عمران خان نے ہیلی کاپٹر کو سائیکل بنا دیا تھا: حنیف عباسی


راولپنڈی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہالینڈ کے وزیرِ اعظم کے سائیکل پر سفر کے نعرے لگائے اور خود ہیلی کاپٹر کو سائیکل بنا دیا تھا۔حنیف عباسی نے سردار نسیم کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے راولپنڈی میں ہونے والے کنونشن میں شرکت کی۔
اُنہوں نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور خاندان کے صادق و امین ہونے کی بین الاقوامی سطح پر تصدیق ہو گئی ہے، ڈیلی میل نے ہمارے قائدین کی تذلیل کی، شہبازشریف کے خلاف بین الاقوامی سطح پر تحقیقات ہوئیں اور وہ کلیئر قرار پائے، پارٹی نواز شریف پر جان نچھاور کرتی ہے، رانا ثناء اللّٰہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، عدالت نے انہیں باعزت بری کر دیا۔
اُنہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گھڑی چوری تم کرو، زکوٰۃ تم کھاؤ، ملک کی بربادی میں حصّہ ڈالو اور الزام دوسروں پر لگاؤ،فرنٹ پرسن رکھ کر جائیدادیں ضبط اور قبضے تم کرتے رہے ہو، تم لوگوں نے ملک کو بدترین معاشی مسائل، قرضوں کے بوجھ میں پھنسا دیا۔
حنیف عباسی نے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ عمران کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، یہ وہ انسان ہیں جنہوں نے نواز شریف، پرویز مشرف اور چوہدری شجاعت کا ساتھ چھوڑا، میں اور میرے ساتھی ان کا سیاسی قبر تک پیچھا کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف سے بغض میں پارک کا نام اقبال پارک رکھا گیا، چھوٹی سوچ اور حرکتوں سے نواز شریف کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکو گے، عمران نیازی تم اسمبلی نہیں توڑو گے کیونکہ چوہدری پرویز الہٰی نے اٹک جیل کے 6 بائی 6 کا نقشہ بیان کر کے تمہیں حقیقت بتا دی ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا حکومت کی وجہ سے ہی تو یہ آج آزاد ہیں، ورنہ آئیں اسلام آباد، صرف بڑی بڑی باتیں ہوئیں اور بڑے الزمات لگائے گئے۔اُنہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پہلے پنجاب سنوارا، اب پاکستان سنوار رہے ہیں، جیل کاٹی، خاندان جلا وطن ہوا، انجام یہ نکلا کہ بین الاقوامی عدالتوں سے کلیئرنس ہوگئی۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ چاہے مریم نواز ہوں، احسن اقبال ہوں یا شاہد خاقان ہوں سب نے سزا بھگتیں، لیکن اٹک ہو اڈیالہ ہو یا کیمپ جیل کارکنان نے مسلم لیگ ن کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

Recent Posts

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

3 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

12 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

21 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

33 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

40 mins ago

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

1 hour ago