لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں ہے یہ سمجھنے کے لیے اعظم سواتی پر تشدد اور این آر او ٹو کے ذریعے سلمان شہباز کی واپسی جیسے دو واقعات ہی کافی ہیں۔
اپنے ٹویٹس میں عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھنا چاہتا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں ہے تو اس کے لیے محض دو واقعات ہی کافی ہیں، 75 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کو زیر حراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہیں ان کے پوتے پوتیوں کے سامنے پیٹا گیا، ایک حصے کو گرا کر ان کے گھر پر جبراً تالے چڑھائے گئے۔
عمران خان نے کہا کہ قوانین کو مکمل نظر انداز اور انسانی حقوق کو صریحاً پامالی کرتے ہوئے درج کیے گئے درجنوں مقدمات کے ذریعے اعظم سواتی کو ایک سے دوسرے صوبے میں گھسیٹنے کا سلسلہ جاری ہے، اس کے برعکس اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث سلمان شہباز نامی ایک اشتہاری کو (این آر او ٹو کے ذریعے) جھاڑ پونچھ کرکے پاک صاف کردیا گیا ہے اور وہ پاکستان لوٹ آیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ رسولِ مکرّم ﷺ کی وہ حدیثِ مبارکہ ہر کسی کے پیشِ نظر رہنی چاہیے جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ناانصافی کیسے قوموں کو تباہی سے دوچار کرتی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…