(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی لندن میں نکاح کی تقریب کے بعد ایک کیک جاتی امراء بھجوایا گیا۔
جنید صفدر کے نکاح میں سلیمان شریف اور زینب سلیمان کی جوڑی کے چرچے
سوشل میڈیا پر جنید صفدر کے فین اکاؤنٹ سے ایک کیک کی تصویر شیئر کی گئی۔
خوبصورتی سے سجے کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ’گزشتہ روز نکاح کی تقریب کے بعد یہ کیک خصوصی طور پر جاتی امراء ڈیلیور کروایا گیا۔‘
فیکٹ چیک، جنید صفدر کے نکاح سے منسوب یہ تصویریں کب کی ہیں؟
اسی اکاؤنٹ سے جنید صفدر اور عائشہ سیف کی مزید نئی کچھ تصاویر شیئر کی گئیں جس میں وہ تصویر کیلئے خصوصی پوز بھی دے رہے ہیں۔
دوسری جانب لندن کے عالیشان ہوٹل میں منعقدہ نکاح کی تقریب کی مہمانوں کی آمد اور خوبصورتی سے سجائے وینیو کی کچھ ویڈیوز و تصاویر بھی جاری کی گئیں۔
واضح رہے کہ یہ اکاؤنٹ جنید صفدر کے ایک مداح اظہر چوہدری کی جانب سے مینیج کیا جاتا ہے، صارف کا بتانا ہے کہ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب سے متعلق تمام تر تصاویر و ویڈیوز اجازت سے شیئر کی جارہی ہیں۔
مریم نواز کی بہو نے نکاح میں کس ڈیزائنر کا لباس زیب تن کیا؟
اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔
شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈ میں بھی تقریب کااہتمام کیا گیا۔ مریم نواز، انکی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔
نور ولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک سامنے آگئی اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فتنہ الخوارج کے…
چین کی وزارت خارجہ ترجمان اور پاکستان کی حکومت کی جانب سے دونوں ممالک کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ خواتین کی خوبصورتی کے عالمی مقابلے ’مس…
کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں جاری ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرائیویٹائزیشن کا…