لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی نے اقتدار کے لیے چوہدری خاندان کو تقسیم کیا۔لندن میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ چوہدری خاندان متحد تھا، مونس الہٰی نے دراڑ ڈالی، وہ جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔
چوہدری سالک حسین نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت یا پارلیمانی لیڈر، اراکین پارلیمنٹ کس کے فیصلے کے پابند ہیں؟ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے قبل سپریم کورٹ پنجاب کے اراکین سے متعلق فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تو نیا سیاسی و آئینی بحران پیدا ہو گا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔چوہدری سالک حسین نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور چوہدری شجاعت کا پیغام پہنچایا تھا۔
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…
وکلا کے دلائل مکمل، آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر…
لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…