ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈالر کو پر لگ گئے، اس کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ روز بروز اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔انٹر بینک میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 224 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ملک میں نئے مالیاتی قواعد وضوابط لاگو ہونے کے نتیجے میں ڈالر تک رسائی مشکل ہوجانے کے بعد سرمایہ داروں نے سونا خریدنا شروع کردیا۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے رواں 4 سالہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو ملنے والی مجموعی رقم 6.5 ارب ڈالر ہے جبکہ سرمایہ کاروں نے افراط زر کا مقابلہ کرنے کیلئے 30 ستمبر 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ہی اس سے بھی زیادہ رقم سے سونے کی خریداری کر لی، جو تقریبا 8 ارب ڈالر بنتی ہے۔ بلوم برگ کے مطابق مذکورہ سہ ماہی کے دوران سونے کی طلب 34 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ٹن ہوگئی جو گزشتہ 3 برسوں کے دوران کسی بھی سہ ماہی کے دوران کی جانے والی سب سے زیادہ خریداری ہے۔ صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک میں ان دنوں 24 قیراط خالص سونے کی 10 تولہ (116.64گرام) کی ٹی ٹی بارز کی بہت زیادہ طلب دیکھی جا رہی ہے، اس کی زیادہ تر خریداری سرمایہ کاروں کی جانب سے کی جا رہی ہے، لوگ روپے کی بے قدری کا مقابلہ کرنے کے لیے سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

ان دنوں شادیوں کا سیزن ہونے کے باوجود زیورات کی طلب میں 90-95 فیصد تک کمی دیکھی جارہی ہے۔ سونے کی طلب میں زبردست اضافے کو پرانے طلائی زیورات کو 10 تولہ کی گولڈ بارز میں ڈھال کر پورا کیا جارہا ہے۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے زیورات بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ جہاں تک ڈالر کا تعلق ہے تو وہ زرمبادلہ مارکیٹ میں دستیاب نہیں اور بلیک مارکیٹ میں دس فیصد پریمیم پر مل رہا ہے، کم وبیش225 روپے کے انٹربینک ریٹ کے مقابلے میں بلیک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت240-250 روپے وصول کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر ڈالر کی قیمت 300 روپے تک پہنچ جانے کی قیاس آرائیاں درست ثابت ہوئیں تو سونے کی قیمت بھی دو لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچ سکتی ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہوگا۔

Recent Posts

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر…

3 mins ago

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

23 mins ago

مریم نواز کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی احتجاج میں شدید…

32 mins ago

جہلم: تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ،مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک

جہلم (قدرت روزنامہ )جہلم میں فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے 2 بچے انتقال…

45 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک…

48 mins ago

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ…

1 hour ago