کسٹمر نے ہوٹل کے اسٹاف کو 16 لاکھ سے زائد کی ٹِپ دےکر حیران کردیا

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی ریاست فلوریڈا کے ‘واہو سی فوڈ گرل نامی ہوٹل میں ایک شخص نے تمام اسٹاف کو بہترین سروسز فراہم کرنے پر 10 ہزار ڈالر ( 16 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) کی ٹِپ دے دی ۔ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے انسٹا گرام پر اس شخص کی طرف سے کھانے کے بل کے ساتھ دی گئی 10 ہزار ڈالر کی ٹِپ کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی جیو کےمطابق تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہےکہ 17 اگست کی رات کو ایک شخص نے ہوٹل کےتمام اسٹاف کو ڈائننگ ایریا

میں بلایا اور انہیں بہترین سروسز فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ شکریہ ادا کرنے کے بعد اس شخص نے تمام ہوٹل اسٹاف جن میں 10 افراد شامل تھے سب کو ایک ایک ہزار ڈالر ( ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ) کی ٹِپ دینے کا اعلان کیاقبل ازیں نیو ہیمپشائر میں واقع سٹمبل اِن بار اینڈ گرل نامی ریسٹورینٹ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنا جب یہاں آنے والے ایک عام گاہک نے ٹپ کے طور پر ویٹرز کو غیر معمولی رقم دی۔تفصیلات کے مطابق ریسٹورینٹ میں آنے والے آدمی نے کھانا آرڈر کیا جس کا بل 37 ڈالر بنا، اس شخص نے کھانا ختم کیا اور بل کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق بل لانے والے ویٹر نے اسے بل تھمایا تاکہ وہ پیسے دے سکے، اس شخص نے رقم دیتے وقت تین بار یہ جملا کہا کہ یہ سب کسی ایک پر خرچ مت کرنا۔ریسٹورینٹ کی مالکن مائیک کے مطابق ویٹر نے یہ سنتے ہی رقم پر نظر ڈالی جس کے بعد ہر کسی کے ہوش اڑ گئے کیونکہ اس شخص نے 16000 ڈالر ٹِپ ادا کی تھی جو پاکستانی روپے میں 25 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔مائیک نے سوالیہ انداز میں اس شخص کی جانب دیکھا تو اس نے کہا کہ آپ لوگ بہت محنت کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں آپ اسے رکھیں۔مالکن کے مطابق انہیں لگا یہ نادانی میں کیا ہوگا لیکن مینیجر نے اس شخص سے بات کی تو پتا چلا اس نے خود یہ ٹپ دی۔ گاہک نے مینیجر سے درخواست کی کہ اس کا نام پوشیدہ رکھا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی امریکا میں ایک شخص نے ریسٹورینٹ سے کچھ کھایا پیا نہیں لیکن پورے اسٹاف کے لیے 5 ہزار 600 ڈالر ٹپ دیدی۔امریکی میڈیا کے مطابق سوخ کیچن اینڈ بار کے مالک موسیٰ سلوخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے صفحے میں تشکرانہ پوسٹ لگائی۔پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص ان کے ریسٹورینٹ آیا اور منیجر کو طلب کر کے پانچ ہزار 600 ڈالر کا چیک بطور ٹپ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پورے اسٹاف میں برابر برابر تقسیم کردی جائے۔ریسٹورینٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ 58 اسٹاف ممبران میں سے سب کے حصے میں 200 ڈالر فی کس آئیں گے جس سے وہ کرسمس کی خوشیاں منا سکیں گے۔کورونا وبا کے باعث ریسٹورینٹ کا کاروبار مکمل ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے جس کے باعث بیروزگار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اجنبی شخص کی جانب سے اچانک اتمی ٹپس ملنے پر ریسٹورینٹ کے ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Recent Posts

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

4 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

4 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…

12 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا…

13 mins ago

اداکارہ لائبہ خان نے شوبز چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ) اپنی اداکاری سے سب کے دلوں کو جیتنے والی اداکارہ لائبہ خان…

15 mins ago

مسقط پشاور پرواز کو ایمرجنسی :پی آئی اے کا طیارہ اچانک 36 ہزار فٹ سے نیچے آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ )قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز…

22 mins ago