کرینہ کپور کو کس کی یاد ستانے لگی؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرینہ کپور خان ، بالی انڈسٹری کا وہ نام ہیں جو قابل تعریف بھی ہے اور قابل دید بھی ہے۔کرینہ کپور خان اپنے منفرد انداز اور باکمال صلاحیتوں کے باعث انڈسٹری میں بے حد پسند کی جاتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ اپنے شوپر سیف علی خان اور دونوں بیٹوں کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں منا کر واپس آئی ہیں ۔لیکن اداکارہ کو مالدیپ کے خوبصورت سمندر کی یاد ستانے لگی ہے۔
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ چھٹیوں میں سمندر پر گزارے ہوئے وقت کو بہت یاد کر رہی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے یہ تصویر اس وقت لی گئی ہے جب وہ اپنے یوگا سیشن کے شروع ہونے کا انتظار کر رہی تھیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ چھٹیوں سے واپسی پر ادکارہ کرینہ کپور خان نے ایک بار پھر اپنی فٹنس کا خیال رکھنا شروع کردیا ہے۔گزشتہ روز اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی اور اپنی فرینڈ اداکارہ و ماڈل امریتا اروڑا کے فٹنس گولز شیئر کئے تھے۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکارائیں اپنے ورک آؤٹ کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں اداکارائیں ورک آؤٹ کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔