پاکستانی اداکار علی خان جلد ایک ویب سیریز میں بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے ساتھ نظر آئیں گے


ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی خان جلد ایک ویب سیریز میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول کے ساتھ نظر آئیں گے۔حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ایک بھارتی ویب سیریز “دی گڈ وائف” میں بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے ساتھ نظر آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اداکارہ کاجول ان کی پسندیدہ اداکارہ تھیں، وہ بہت اچھی ہیں مگر سخت مزاج کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رُخ خان کے بعد اب بھارتی اداکارہ کاجول کے ساتھ ایک نئے پراجیکٹ پر کام کرتے نظر آئیں گے۔
علی خان نے کہا کہ وہ ایک بھارتی ویب سیریز “دی گڈ وائف” میں کاجول کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے جس کی شوٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔

معروف اداکار نے ویب سیریز میں اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ وہ اس ویب سیریز میں کاجول کے بوائے فرینڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں کاجول کے ساتھ ایک بولڈ سین بھی تھا جسے ہم دونوں نے کافی پیشہ ورانہ طریقہ سے ادا کیا۔

علی خان نے کہا کہ جب کسی کام کو پیشہ ورانہ طور پر کیا جائے تو کسی بھی قسم کا سین کرنے سے ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ مذکورہ ویب سیریز میں کاجول، پاکستانی اداکار علی خان، کبریٰ سیت، شیبا چڈھا، عامر علی اور وجے وکرم سنگھ اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ ویب سیریز اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

2 hours ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

2 hours ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

2 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

3 hours ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

3 hours ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

3 hours ago