پاکستان اور تاجکستان کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ، شاہ محمود قریشی

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں جو یکساں مذہبی، تہذیبی اور ثقافتی بنیاد پر استوار ہیں . تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں تاجک صدر کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا .

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ باعث مسرت بات یہ ہے کہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت، ان دو طرفہ مراسم کو مزید وسعت دینے اور مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے ، افغانستان میں امن و استحکام، پاکستان اور تاجکستان سمیت پورے خطے کیلئے، اقتصادی تعاون بڑھانے اور روابط کے فروغ کے حوالے سے، یکساں اہمیت کا حامل ہے . وزیر خارجہ نے، تاجکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے کثیرالجہتی شعبہ جات میں، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور تاجک صدر کو افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے، پاکستان کے نقطہ ء نظر سے آگاہ کیا . تاجک صدر امام علی رحمان نے وزیر خارجہ کو تاجکستان میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے افغانستان کی صورتحال کے پیش نظرمشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مربوط نقطہ ء نظر اپنانے کی تجویز سے اتفاق کیا . تاجک صدر امام علی رحمان نے کہا کہ وہ ستمبر 2021 کو دوشنبے میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی شرکت کے منتظر ہیں . . .

متعلقہ خبریں