سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


کراچی(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باوجود سونے کی قمیت 2350 ر وپے اضافے سے نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔مقامی بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت2350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 69 ہزار 650 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2016 روپے اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 448 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کمی سے 1794 ڈالر کی سطح پر آگئی۔صرافہ بازاروں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے اضافے سے 1970 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 68.58 روپے اضافے سے 1688.95 روپے کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب سونے کے زیورات فروخت کرنے والے سناروں کا کہنا ہے کہ صرافہ بازاروں میں سناٹے پڑے ہیں سنار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں سونے کے زیورات بنانے والے کاریگر بے روزگار ہیں ایسے میں سونا فراٹے بھر رہا ہے جو معاشی بے یقینی کا نتیجہ ہے عوام اپنا سرمایہ سونے کی شکل میں محفوظ بنارہے ہیں جس سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

Recent Posts

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

15 mins ago

مریم نواز کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی احتجاج میں شدید…

23 mins ago

جہلم: تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ،مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک

جہلم (قدرت روزنامہ )جہلم میں فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے 2 بچے انتقال…

36 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک…

40 mins ago

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ…

52 mins ago

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

60 mins ago